ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ"آئین پاکستان" کی دھجیاں بکھیر رہا ہے.شاہ محمود قریشی 177

ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ”آئین پاکستان” کی دھجیاں بکھیر رہا ہے.شاہ محمود قریشی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ”آئین پاکستان” کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین پاکستان تحریک پاکستان “PTI” نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ “آئین پاکستان” کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، جو دستور بھٹو نے بنایا تھا زرداری نے اپنے پاوں کے نیچے تلے روند ڈالا ہے، بھٹو اور زرداری کے درمیان یہی بنیادی فرق بھی ہے، نواز شریف صرف 50 روپے کے اسٹامپ پیپر کا سہارا لے کر ملک سے راہ فرار کر گیا اور آج تک واپس لوٹ کر وطن واپس نہی آیا، یہ فرق ہے ہمارے ملک کے قانون اور آئین کے درمیان، اور ملک کا قانون نواز شریف کو دیکھتا ہی رہ گیا، یہ جھوٹ ہے ہم نے ملک کو آرمی چیف کے حوالے نہی کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں