ملک کے ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے جیتے جی پوری نہیں ہو سکتی،زرداری کا عمران خان کے بیان پر ردعمل 224

ملک کے ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے جیتے جی پوری نہیں ہو سکتی، سابق صدر زرداری

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق صدرآصف علی زرداری کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر کہنا تھا کہ ملک کے 3 ٹکڑے کرنےکی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی،انشااللہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا.
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر کا عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا،یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، بہادر بنو اور اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا سیکھ لو.
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو ہدایت کی کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں.
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوجائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں