Zainab Abbas 357

معروف سپورٹس اینکر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سمیت پی سی بی کے کئی کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کرنے والی زینب عباس نومبر 2019 میں حمزہ کاردار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔زینب عباس نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور نوزائیدہ کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی.
اینکر نے اپنی پوسٹ میں پرجوش انداز میں بیٹے کی ماں بننے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 7 دسمبر کو ہوئی ہے۔زینب نے مزید بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام “تیمور حمزہ کاردار” رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ پر تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں