خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ولید اعجاز اعوان
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں “” یوتھ فورم مجلس پاکستان”” ریاض کے زیر اہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے مشاعرہ اور “” بیاد اقبال”” کی تقریب منعقد کی گی۔ جس میں پاکستان کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مشاعرہ کے مہمان خصوصی ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان ریاض کے سہیل بابر وڑائچ تھے، اس یادگار مشاعرہ میں شعراء کرام نے خوبصورت اور اپنے اپنے منفرد اور اچھوتے انداز میں کلام اقبال پیش کیا اور سامعین سے خوب داد پائی۔ مشاعرہ میں جن شعراء کرام نے اپنا اپنا کلام پیش کیا ان کے اسماء گرامی۔ وسیم ساحر،سلیم اصغر ،ظفر اقبال ؛ اور شعبہ صحافت سے منسلک شخصیت راجہ نویدالرحمن اور دیگر نوجوانوں نے منتخب کلام پیش کیا مشاعرہ کی تقریب سے محمد ابراہیم صدر یوتھ فورم ریاض، سید ثاقب زبیر سرپرست یوتھ فورم ریاض،رانا عمر فاروق سیکرٹری مجلس پاکستان،اور دیگر نے خطاب کیا اور علامہ اقبال کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال رحمت اللہ علیہ نے زندگی بھر خودی کا پیغام دیا وہ نوجوانوں کو اقبال کا شاہین دیکھنا چاہتے تھے نوجوانوں کے اندر بیداری شعور اور انقلابی روح پھونکنا چاہتے تھے علامہ محمد اقبال رحمت اللہ علیہ کسی ایک علاقے کسی ایک برادری کسی ایک ملک کے لیے نہیں امت سے بھی اگے بڑھ کر پوری انسانیت کے لیے انہوں نے اپنی سوچ سے اپنی فکر سے متاثر کیا علامہ محمد اقبال آج بھی صف اول کے شاعر اور مفکر کے طور پر مسلم امہ میں مانے جاتے ہے مہمان خصوصی سہیل وڑائچ نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایک درد دل سوز دور اندیش اور فکر قومیت رکھنے والی شخصیت تھے ان کے اشعار نوجوانوں کی اصلاح اور شعور کی بیداری کے لیے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کی شاعری میں ہمیں واضح پیغام ملتا ہے کہ انسان مادی علم کی حدوں سے نکل کر چیزوں کی معنویت اور روحانیت پر غور کرے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری آج کے نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے مجلس پاکستان یوتھ ونگ کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا تاکہ دیار غیر میں بھی نوجوان نسل کو اقبال کے فکری افکار سے روشناس کروایا جا سکے.