178

مکہ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ ینگ سٹار کرکٹ کلب جدہ فاتح قرار

ریاض/خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مکہ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ ینگ سٹار کرکٹ کلب جدہ فاتح قرار- دلچسپ مقابلے کے بعد ریاض سٹارکرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
رپورٹ —مکۃالمکرمۃ میں ہونے والی مکہ سپر لیگ کے فائنل میچ کا مقابلہ ریاض سٹارکرکٹ کلب اور ینگ سٹار کرکٹ کلب جدہ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ینگ سٹار جدہ نےدلچسپ مقابلے کے بعد ۸وکٹوں سے جیت لیا ینگ سٹار کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ینگ سٹار کرکٹ کلب بولرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث ریاض سٹار ک بلے باز بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے ریاض سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ ۷ اوور میں ۷۱ رن سکور کیے جس کے جواب میں ینگ سٹار جدہ کے بلے بازوں نے گراؤنڈ کے چاروں طرف انتہائی دلکش سٹروک کھیلتے ہوئے۲ وکٹوں کے نقصان پر ۵اوور میں سکور پورا کر لیا اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عدنان احمد زمبقی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے نوجوانوں کو جسمانی سرگرمیوں کی طرف راغب کیا ہوا ہے-انہوں نے مزید کہا کہ وہ پوری پاکستانی کمیونیٹی کے شکر کزار ہیں کہ جنہوں نے انکو مہمان خصوصی کا شرف عطا کیا اور اب سعودی عوام اور نوجوان بھی کرکٹ میچ پسند کرتے ہیں اور انشااللہ جلد انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ سعودی عرب میں بھی کھیلا جائے گا-آخر میں جیتنے والی ٹیم کو تہے دل سے مبارک باد دی مکہ سپر لیگ کے مہمان خصوصی جناب عدنان احمد الزنبقی،خدیجہ ملک صدر مسلم لیگ خواتین ونگ جدہ,آصف محمود ، محمد عظیم ، محمد عارف اور قمر جاوید صاحب نے فاتح اور رنر اپ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے جس میں جیتنے والی ٹیم کو بمع ٹرافی ۱۰۰۰۰ سعودی ریال کیش اور ہارنے والی ٹیم کو بمع ٹرافی ۵۰۰۰ سعودی ریال کیش جناب محمد یامین جٹ ( چئرمین مکہ سپر لیگ ) کی طرف سے دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں