Young people should take full part in positive 198

نوجوانوں کو مثبت غیر نصابی سرگرمییوں میں بھرپور حصہ لینا چاھیے: ڈاکٹر محمد فیصل

رپورٹ جرمنی : مہوش ظفر (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے جرمنی میں منعقدہ کانٹیننٹل سکریبل چیمین شپ 2022 کے فاتح پاکستانی طالبعلم معیز اللہ بیگ سے سفارتخانہ میں ملاقات کی اور انھیں انکی کامیابی پر داد و مبارکباد دی۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے نوجوانو ں کو پیغام دیا کہ وہ صحتمند و مثبت غیر نصانی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔
معیز بیگ اس سے پہلے بھی سکریبل کے کٸی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔ اور آجکل جرمنی میں بسلسلہ اعلیٰ تعلیم مقیم ہیں۔
سفیر پاکستان نے معیز بیگ کو تعریفی سند سے نوازا اور انکے مستقبل میں ھونے والی مقابلوں کے لٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیر پاکستان نے اس عزم کابھی اعادہ کیا کہ سفارتخانہ نوجوانوں خصوصًا طلبہ کی حوصلہ افزاٸی ھر ممکن انداز سے جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں