Worldwide including Pakistan 149

پاکستان سمیت دنیا بھر میں “” یوم تکبیر اور یوم تکریم شہداء””کا سلسلہ ہنوز جاری و ساری

خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گزشتہ دنوں “”یوم تکبیر”” کی مناسبت سے صحافی برادری نے پروقار تقریب کا اہتمام کیا.
تقریب کے ناظم چوہدری ریاض گھمن نے میڈیا کے دوستوں کی آمد پر انکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی خوش آئیند بات ہے کہ شہر کے نامور دوست جنکا تعلق مختلف میڈیا ہاؤسز سے ہے اس اہم تقریب میں مختصر نوٹس پر اکھٹے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک اسوقت سنگین دو راہے پر کھڑا ہے ہمیں چاہئے کہ ملک سے باہر ہم اتحاد اور یگانگت کا ثبوت دیں۔ انہوں نے امیر محمد خان، جہانگیرخان، مسرت خلیل – شعیب الطاف راجہ – خالد چیمہ – محمد عدیل – احمد فواد سواتی – کاشف حسین – عمر فاروق – مرزا مدثر اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی صدارت جہانگیر خان نے کی۔تقریب سے سینر صحافی امیر محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جوہری طاقیت بنے ہوئے پچیس سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے جو کہ ایک خوشائند بات ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہونے کے باوجود بھی بدترین معاشی بحران کا شکار ہے جس کی ایک وجہ سیاسی عدم استحکام بھی ہے.انہوں نے کہا ملک کی اصل طاقت عوام ہوتی ہے جو سیاست دانوں کے رحم و کرم پر ہے سیاست دانوں کے نزدیک ملک کم اہم اور کرسی زیادہ اہم ہے۔ معاشی بحران عوام کی برداشت سے باہر ے ،سرحدوں پر ہمارے عسکری طاقت تمام تر دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے 9 مئی کا تماشہ جس پر ہر محب وطن کا دل خون کے آنسو رورہا ہے۔ سینیر صحافی مسرت خلیل نے اپنی بات چیت میں کہا کہ ملک کی معیشت کی بحالی سیاست دانوں کی اولین ذمہ داری ہے جو اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے
سیاست دان ہر قدم پر اسٹیبلشمنٹ کی جانب ہی دیکھتی ہے تقریب سے خالد چیمہ، محمد عدیل، شعیب الطاف، سمیت دیگر صحافیوں نے بھی اظہار خیال کیا. تقریب کے اختتام پر یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی.اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ قومی دنوں پر کمیونٹی اور میڈیا کہ ایک ساتھ ملکر قومی دن منانے چاہئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں