سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ تعلیم و علم کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی ملک کو بام عروج پر پہنچانے میں تعلیم یافتہ قوم کا بڑا عمل دخل شامل ہے انڈس مونٹیسوری سکول علاقہ سورانی کی سطح پر ایک بہترین سکول ہے جو بچوں کی بہتر مستقبل کا ضامن ہے اور انشاءاللہ مذکورہ سکول پرنسپل مولانا عبداللہ شاہ کی انتھک محنت سے بہتری کی طرف گامزن ہے لہذا بہترین نظام تعلیم و تربیت کی وجہ سے سکول میں طلباء کی تعداد روزبروز بڑھتی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطورمہمان خصوصی انڈس مونٹیسوری سکول نیظم بازار برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاھداکرم درانی نے نیظم بازار سورانی بنوں میں انڈس مینٹسوری سکول کا افتتاح کیا , افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کے چھوٹے بچوں کو سنبھالنا بڑی خدمت ھے امیدہے کہ اہل علاقہ کو اس سے مستفیدہونے کا موقع ملے گااور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گی ۔ اس موقع پر تقریب میں سکول کے ڈائریکٹر مولانا عبدالله شاہ ، پیرحاجی حمیداللہ شاہ ، ڈائریکٹر اف سی پیک اکنامک زون ملک کاشف خان ، سابق ناظم میاں شوکت الرحمن ، چئرمین بوزہ خیل میاں محفوظ الرحمن ، سابق چئرمین کوٹی سادات شفیع الله خان ، حاجی فریداللہ شاہ ، حاجی ہدایت الله شاہ ، حاجی شاہ طماس شاہ ، حمزہ شاہ ، حیدرشاہ اور حاجی شفیع الله شاہ سمیت دوسرے معززین نے بھی شرکت کی ۔ اخر میں مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈپٹی سپیکر زاھداکرم درانی نے بنوں میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا جسمیں تعلیمی شعبہ جات سرفہرست ہے نیز ضلع بنوں میں درانی خاندان نے کثیر تعداد میں ترقیاتی کام کئے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں یہی وجہ ہے کہ بنوں کے اسی فیصد لوگ جے یو ائی اور درانی خاندان کو پسند کرتے ہیں کیونکہ اکرم خان درانی صحیح معنوں میں محسن قوم ہیں ۔