رمضان کی آمد آمد، کراچی میں پروفیشنل بھکاریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا 153

رمضان کی آمد آمد، کراچی میں پروفیشنل بھکاریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا

بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اور ہر سال کی طرح امسال بھی کراچی آنے والے پروفیشنل بھکاری،اور مانگنے والوں کی آمد کا سلسلہ تیزی کے ساتھ شروع ہو گیا، بھکاریوں کا روپ دھار کر ہر گلی محلے اور شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے آپ کو با کثرت ملیں گئے، اور یہ سلسلہ عید کے تہوار تک جاری رہے گا، زرا اندازہ کریں کہ ان پروفیشنل بھکاری حقیقی طور پر ضرورت مند افراد کی کھلے عام حق تلافی بھی ہو گئی، مگر اس کے تدارک کے لئے کوئی عملی اقدامات کے سلسلہ کو قبل از وقت شروع کرنے کی کدی کوشش کی کوئی منصوبہ بندی کا کو آغاز نہیں کیا گیا، یہ شاہراہوں پر رات کے آخری پہر اور صبح سویرے آپکو یہ بھکاری ملیں گئے، یہ سلسلہ کراچی میں گزشتہ کئی سالوں دے جاری و ساری ہے، مگر صد افسوس کہ کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں بھکاری سڑکوں پر آپکو ملیں گئے، یہ بھکاری حق داروں کی کھلے عام حق تلافی کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں، جن کے خلاف اب تک کوئی کریک ڈاون کی اس وقت کراچی میں اشد ضرورت ہے، کراچی کے ذمہ داران کب کوئی عملی اقدام ان پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف اٹھائیں گئے؟.
کیا ان جعلی بھکاریوں کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی عمل میں لائی گئے، یہ بھکاری ہر سال کراچی سے دوران رمضان لاکھوں روپے کماتے ہیں، ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ ان بھکاریوں کے عارضی ٹھہرنے کے لئے مکانوں کے کرایوں میں بھی ہو شربا اضافہ نظر آنے لگا ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ کراچی آنے والے یہ بھکاری بڑی عید کے تہوار تک کراچی میں ہی قیام کریں گئے، کیا حکومت سندھ اس اہم ایشو کی طرف اپنی توجہ دیں گئے؟.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں