سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
چار بچوں کے ساتھ پاکستان سے بھاگ کر بھارت جانے والی سیما حیدر آخر کون ہے؟ ہندوستان ٹائمز کے مطابق 27 سالہ سیما حیدر چار بچوں کی ماں ہے اور پاکستان کے صوبہ سندھ کی رہائشی ہے.آن لائن گیم کھیلتے ہوئے اس کی 22 سالہ بھارتی نوجوان سچن مینا کے ساتھ ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے.سچن مینا ایک دکان پر 13ہزار روپے مہینہ میں ملازمت کرتا ہے.
سیما اپنے چاروں بچوں کے ہمراہ پاکستان سے نیپال پہنچی اور وہاں سے غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہو گئی۔ سچن اور سیما کی پہلی ملاقات نیپال میں ہوئی۔ بھارت آنے کے بعد سیما اور سچن نئی دہلی سے 55کلومیٹر کے فاصلے پر گریٹر نوائیڈا میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہوئے.
سیماکا پاکستانی شوہر غلام حیدرسعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے۔ اس نے پاکستانی اور بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ اس کے بیوی بچوں کو واپس پاکستان پہنچایا جائے۔ دوسری طرف سیما نے سچن کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر پاکستان میں اس کی فیملی کافی مشتعل ہوئی۔ سیما کراچی کی ایک کچی بستی “بھٹائی آباد” میں تین کمرے کے گھر میں رہتی تھی جہاں سے اس نے بھارت کا سفر کیا.
182