Rana Nazar of Ferozwala Revenue Registry Branch, Zafar Shah Mehrran set a rate of five to ten thousand rupees 168

فیروزوالہ ریونیو رجسٹری برانچ کے رانا نذر،ظفر شاہ محرران نے رجسٹری بیانات کے پانچ سے دس ہزار روپے ریٹ مقرر کردیئے رشوت نہ دینے والے سائلین کیلئے درد سر بن گئے.ارباب اختیار نوٹس لے،عوام الناس کی دہائی۔

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تحصیل فیروزوالہ رجسٹری برانچ میں رشوت کا بازار گرم رشوت نہ دینے والے سائلین خوار ہوکر رہ گئے سرکاری فیسوں میں مبینہ طور پر خرد برد کرکے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے رانا نذر ،ظفر شاہ روزانہ کی بنیاد پر رشوت کی رقم اکھٹی کر کے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف جبکہ رشوت نہ دینے والے سائلین خواتین و بزرگ رجسٹری برانچ میں سارا دن ذلیل و خوار ہونے لگے زرائع کے مطابق متعدد بار انکوائری کی زد میں رہنے کے باوجود فیروزوالہ رجسٹری برانچ میں بار ہا بار تعینات ھوکر کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے محرران نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی وارننگ کے باوجود رجسٹری برانچ فیروزوالہ میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اسپیشل بیان فی رجسٹری 5 سے 10 ہزار روپے ریٹ مقرر کر دیا باوثوق زرائع کے مطابق گذشتہ دنوں موضع فیروزوالہ کی جعلی رجسٹریوں کا سکینڈل بھی منظر عام پر آیا اور پنجاب سمال انڈسٹری میں ایکوائر کروائی گی اراضی کی رجسٹریاں پاس کئے جانے کا انکشاف ہواجن کی متعلقہ افسران کے زیر سماعت انکوائری لگائی گئی زرائع سے یہ بھی معلوم ھوا ھے کہ انکوائری میں ملوث افراد نے افسران کے عملے سے ملی بھگت سے فائلیں دبا کر غائب کردی جن کے متاثرین عمر بھر کی جمع پونجی مافیا کے ہاتھوں لوٹا کر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے عوامی حلقوں وکلاء تنظیموں نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ریونیو بورڈ پنجاب، ڈی سی او شیخوپورہ طارق علی بسرا،اے ڈی سی آر شیخوپورہ سرمد تیمور اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عثمان جلیس سے مطالبہ کیاکہ رجسٹری برانچ فیروزوالہ کے کرپٹ اہلکاروں کو معطل کر کے فرض شناس رجسٹری محرر لگائے جائیں موقف جاننے کیلئے جب رابطہ کیا گیا تو رجسٹری محرران نے فون اٹینڈ نہیں کیا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ من وعن شائع کرے گا.
نوٹ _۔ فیروزوالہ__ رجسٹری برانچ کا نظام،دوسری جانب رجسٹری محرر رانا نذر اور ظفر شاہ اسپشل بیان قلمبند کرتے ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں