10 million pilgrims was recorded in Baitullah Sharif 180

امارات اور سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

رپورٹ : محمد آصف خان متحدہ عرب امارات (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر23 مارچ کو ہو گا، تیس دن کے روزے ہونے کی صورت میں عیدالفطر کیلئے امارات میں تعطیلات20 اپریل سے23 اپریل تک ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا اظہار امارات کی آسٹرونومیکل سوسائٹی نے کیا تاہم اس اعلان کے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی متعین تاریخوں کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔آسٹرونومیکل سوسائٹی کے اعلان کے مطابق اگر رمضان کے اس سال30 روزے ہوئے تو 21 اپریل بروز جمعتہ المبارک کو رمضان المبارک کا اختتام ہو گا،یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب میں بھی رمضان اور عید الفطر انہیں تاریخوں میں آئیں گے، اسی طرح اس موقع پر تعطیلات بھی اکٹھی ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں