عمران خان کی سیاست کی وجہ سے ملک کا ستیاناس ہوا. سابق صدر آصف علی زرداری 150

ملک میں انتخابات ہوئے تو بھرپور شرکت کریں گئے.سابق صدر آصف علی زرداری

بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق صدر آصف علی زرداری نے کیا ہے کہ ملک کے اندر جب بھی انتخابات ہوئے اس میں بھرپور شرکت کریں گئے، عمران خان سے ہرگز بات نہیں ہو گئی، اسے تو سیاست کرنا ہی نہیں آتا، نواز شریف کی لندن میں اپنی سیاست ہے، اگر لاہور میں چارپائی کے نیچے دیکھتے تو وہ گھر کے اندر سے ہی مل جاتا، میں نے جام صادق کی پیش کش کو ٹھکرا دیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، میں عدالت کے حکم کی روشنی میں ہی اڈیالہ جیل پنہچا، وزیراعظم شہباز شریف سے دوران ملاقات ملک کے اندر ہونے والے انتخابات کے بارے کوئی بات نہیں ہوئی، “PTI” نے اپنے دور اقتدار میں جو وعدے کئے ان میں سے ایک بھی پورا نہ کیا گیا، موجودہ صدر پاکستان عارف علوی کو سیاست سے کوئی نہیں روک سکتا، ملک کا ہر بیورو کریٹ دستخط کرنے سے گھبراتے ہیں، ہم شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گئے، بی بی شہید کہتی تھی میں جیل میں نہی رہ سکوں گا، ملک کے معاشی حالات خطرناک حد تک جا چکے ہیں، “نیب” اور “کاروبار” ایک ساتھ ہرگز نہیں چل سکتے، عمران خان کی سیاست اور مقبولیت “غربت” کی وجہ سے ہے، میں عمران خان کو سیاست دان نہیں مانتا، اس کی 26 سال کی کہاں گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں