What is your personality 244

ایک شخصیت ایک تعارف (خصوصی انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان تعاون/ولید اعجاز اعوان)

ایک شخصیت ایک تعارف
خصوصی انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان
تعاون/ولید اعجاز اعوان

پی این پی “”PNP”” کے لئے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والی معروف شخصیات کے حوالے سے آج ہم آپکی ملاقات شہر ریاض کی معروف سماجی، فلاحی، درد دل رکھنے والی اور جذبہ انسانیت سے سرشار ممتاز سماجی شخصیت مدیحہ نعمان سے کرواتے ہیں جو اپنی خدمات کے حوالے سے کسی بھی تعارف کی محتاج نہی ہیں “”ایک شخصیت ایک تعارف”” حوالے سے انکی ریاض میں مختلف اداروں سے منسلک اور گزرنے والے زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے قارئین “”PNP”” کو بتانے کی کوشش کرتے ہیں،

مدیحہ نعمان کا تعلق شہر کراچی سے ہے، ان کے والد گرامی ظہیر قادری مرحوم کنسٹرکشن کے شعبہ سے وابستہ تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اور وقت اسی شعبہ کے اندر رہ کر گزارنے میں بسر کر دی، ان کا کووڈ کی وبا کے دوران ہی انتقال ہو گیا، مدیحہ نعمان کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہے، انہوں نے سال 2002 کے دوران “”الکیٹریکل انجینئرنگ میں “” “”NED “” یونیورسٹی کراچی سے امتیازی نمبروں سے اعلی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد سال 2004 میں فیشن ڈیزائینگ میں خصوصی ڈپلومہ کراچی کے ایک معروف ادارہ سے حاصل لیا، اور اب گزشتہ کئی سالوں سے فیشن کی دنیا کا ایک منفرد اور سیدہ زیب ڈیزائن متعارف کروانے والی مدیحہ نعمان نے اپنا ایک منفرد بینڈ مدیحہ نعمان”” کے نام سے ادارہ کامیابی کے ساتھ چلانے میں مصروف عمل ہیں، اور ان کے ادارہ کے تیار کردہ فہدہ زیب اور منفرد ڈیزائن کے تیار کردہ کپڑے پوری دنیا کے اندر جانے اور پہچانے جاتے ہیں، اور دیدہ زیب کپڑوں کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنا ایک منفرد اور پہچان بن گئے ہیں، اور پاکستان کے اندر مختلف غلاموں کے دوران اداکاروں کے لئے استعمال ہونے والے ملبوسات کو بھی خوبصورت اور اچھوتے انداز میں ڈیزائین کیا،

مدیحہ نعمان نے مزید بتایا کہ میرے والدین کی باہمی رضامندی سے 1998 کے دوران میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئی میرے خاوند کا نام ڈاکٹر نعمان احمد ہے، جو بطور چائیلڈ اسپیشلسٹ ہیں اور نیشنل گارڈ ہاسپٹل ریاض میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، وہ سال 2013 میں سعودی عرب آ گئے تھے، اس وقت بہت ہی ذہین اور خوبصورت ان کے تین بچے ہیں جن کے نام فیض احمد، دانیال احمد اور آیان احمد ہیں، اس وقت مدیحہ نعمان کی تیار کردہ گارمنٹس دنیا بھر میں جاتی ہیں جن میں سعوفی عرب، یورپ مڈل ایسٹ اور انگلینڈ میں ان کی بہت زیادہ مانگ ہے،

مدیحہ نعمان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ سعودی عرب میں سب سے پہلی بننے والی فلم
“”BORN KING””
میں استعمال ہونے والے تمام ملبوسات مدیحہ نعمان کے ڈیزائن کردہ ہی تھے،

مدیحہ نعمان نے اپنے بارے مزید کہا کہ مجھے شروع سے ہی فلاحی اور خدمت انسانیت کے کام کرنے میں بہت دلچسپی تھی اور اپنی بساط کے مطابق ضرورت مند اور متوسط خاندانوں دے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور خدمت کرتی تھی، اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرا یہ خدمت انسانیت کا جذبہ پروان چڑھا گیا، اور اب بھی اس کے اندر روانی کا سلسلہ جاری ہے،

مدیحہ نعمان ریاض کا معروف فلاحی اور سماجی پلیٹ فارم “”ہمنوا لیڈیز کلب ریاض”” کی ایونٹ کوآرڈینیٹر ہیں اس پلیٹ فارم کا سنگ بنیاد سال 1986 میں اس وقت کے سفیر پاکستان کی اہلیہ نے رکھا تھا، اور اس “”ہمنوا لیڈیز کلب “” کی پیٹرن انچیف موجودہ سفیر پاکستان محترم احمد فاروق سفیر پاکستان کی اہلیہ ہیں ، اس کے ممبران کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا” 35 لگ بھگ ہے، یہ تعداد کبھی کم اور کبھی زیادہ بھی ہو جاتی ہے، اس ادارے کا بنیادی مقصد فلاحی اور سماجی نوعیت کے امور سر انجام دینا ہے، اور ضرورت مند اور مستحق پاکستانی گھرانوں کی مال مدد کے تحت کام کو جاری رکھا گیا ہے، اور ضرورت مند بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں اور ان کے تعلیم اخراجات اور ضروریات کو اولیت دے کر پورا کیا جاتا ہے، ہر سال ماہ رمضان کے دوران بھی مستحق اور ضرورت مند افراد کے لئے ہر سال رمضان کی آمد سے قبل “”رمضان پیکیج”” دیا جاتا ہے یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے اسی پالیسی اور ضروریات کے مطابق جاری و ساری ہے، اس ادارہ
“” ہمنوا لیڈیز کل “” کی ممبر شپ کا سلسلہ سارا سال ہی جاتی رہتا ہے، اور سالانہ اس پلیٹ فارم کے زیر انتظام ہر سال تقریبا” 10 کے لگ بھگ ایونٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے،

مدیحہ نعمان نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ “”VIP EVENTS”” ریاض کے لئے بطور پراجیکٹ انچارج اپنی ذمہ داریوں کو بہت ہی احسن طریقہ سے بے لوث کرتی ہوں، میں نے اس پلیٹ فارم کے ساتھ بہت سارے پراجیکٹ پر کامیابی کے ساتھ کام کیا ہے، اور ابھی بھی کر رہی ہوں،میرا “”VIP EVENTS”” کے ساتھ فری لانس کوارڈی یشن کا ہوتا ہے، اس کے علاوہ میں پاکستان رائیٹرز کلب “”PWC”” کی سینئر ممبر ہوں اور “”ایونٹ لیڈیز چیپٹر”” کی بانی ممبر بھی ہوں، مگر آج کل میری دیگر مصروفیات کی وجہ سے میں پاکستان رائیٹرز کلب “”PWC”” کی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں سے کچھ دور ہوں،

مدیحہ نعمان نے بتایا کہ اب تک میڈیا سماجی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں ریاض کی معروف تنظیموں اور اداروں کی طرف سے اعزازی شیلڈ اور تعریفی اسناد کے اعزازات حاصل کر چکی ہوں، جن میں سفارت خانہ پاکستان ریاض کی طرف سے بھی مجھے دئے گئے اعزازات شامل ہیں، اس سال دسمبر میں “” ہمنوا لیڈیز کلب ریاض”” کی جانب سے ایک “”گرینڈ فیملی گیدرنگ “” پروگرام بھی ترتیب دیا جائے گا،

مدیحہ نعمان نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی “”ریاض سیزن 2022″”کے دوران میں نے بطور پراجیکٹ مینجر کام کیا اور اس سال بھی اس ذمہ داری کو انشاء اللہ پورا کروں گئی، گزشتہ سال “”ریاض سیزن 2022″” کے دوران پاکستان بنگلہ فیش، سری لنکا ، سوڈان ، انڈونیشیا، فلپائن کے ممالک کے ثقافتی ورثے اور قدیم روایات کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا،

مدیحہ نعمان نے اپنے خصوصی “”پیغام “” میں کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اس کی روایات پاکستان سے ملتی جلتی ہیں، اس لئے ہم سب کا یہ فرض اولین ہے کہ اس ملک کے قوانین کا دل سے احترام کریں سعوفی عرب ہمارے لئے دوسرا وطن ثانی کا بھی درجہ اور مقام رکھتا ہے، اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میری شب و روز کی نیک دعائیں ہیں، ہماری دعا ہے کہ آنے والے وقت میں سعودی عرب ہر میدان میں مزید ترقی کرے، اور دنیا بھر میں ایک عظیم مقام اور مقام بھی حاصل کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں