سٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
سعودی عرب مدینہ منورہ پاکستان سے سعودی عرب ائے ہوئے معروف سیاسی اور سماجی شخصیت سابق صوبائی وزیر بانی ضلع تلہ گنگ حافظ عمار یاسر اور حلقہ این اے 59 عوامی منتخب کردہ نمائندہ رہنما پاکستان تحریک انصاف فارم 45 ملک رومان احمد مانی سے معروف صحافی اینکر پرسن کامران ملک کی اہم ملاقات کامران ملک نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ملاقات میں پاکستان کے موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں سابق صوبائی وزیر بانی ضلع تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کا کہنا تھا میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں اپنی عوامی خدمت کروں اللہ پاک کا شکر ہے ہم نے اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کی جتنی محبت مجھے اپنے ضلع تلہ گنگ کے لوگوں نے دی میں اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا میرا یقین اپنے اللہ پر ہے ہر مشکل کے بعد اسانی ہے جس محبت کا اظہار ضلع تلہ گنگ کی عوام نے اس الیکشن میں کیا میں اپنے علاقے کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں اپنے علاقے کی خدمت جاری رکھوں گا ضلع تلہ گنگ میرا ایک خواب تھا جب اللہ نے اپنے بندے سے کوئی کام لینا ہو تو وہ تمام مشکلات دور کر دیتا ہے ہم نے اپنے علاقے کے لوگوں کو چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں ضلع تلہ گنگ کا تحفہ دیا ہے ملاقات میں ملک رومان احمد مانی کا کہنا تھا کوشش انسان کرتا ہے کامیابی میرا اللہ دیتا ہے ہم سب مل کر انشاءاللہ اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رئیں گے.
224