Who is Umar Farooq, the person wanted by Norway who came to the field against former Prime Minister Imran Khan 127

معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے پروگرام میں فرح خان کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دے دیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے فرح خان کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن پر آج بھی قائم ہیں، ان کا معافی مانگنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ عدالت میں فرح خان گوگی کے ہرجانے کے نوٹس پر قانونی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں.

اینکر پرسن نے کہا کہ عمر فاروق ظہور کے پاس سعودی ولی عہد کی طرف سے عمران خان کو تحفے میں دیا گیا گھڑی کا سیٹ موجود تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عمر فاروق ظہور کے پاس موجود سیٹ کی تردید آج تک عمران خان سمیت کسی نے بھی نہیں کی ہے کہ یہ وہ سیٹ نہیں جو سعودی ولی عہد نے عمران خان کو بطور وزیراعظم تحفے میں دیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں