women's wing held a webinar on "Behind You Captain 269

خواتین ونگ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد کا اظہار کرنے کے لیے “بیہائنڈ یو کپتان”یعنی کپتان ہم تمہارے ساتھ ہیں کے حوالےسے ویبنار کا انعقاد کیا۔

(رپورٹ : جویریہ اسد ، الخُبَر،سعودی عرب)

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب منطقیہ شرقیہ
خواتین ونگ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد کا اظہار کرنے کے لیے “بیہائنڈ یو کپتان”یعنی کپتان ہم تمہارے ساتھ ہیں کے حوالےسے ویبنار کا انعقاد کیا۔ اس ویبنار میں عالمی سطح پر پی ٹی آئی کی خواتین سیکرٹریز اور سینئر ممبران نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر ایم این اے شاندانہ گلزار خان تھیں۔

تقریب کا مرکزی خیال اور نظامت خواتین سیکرٹری پی ٹی آئی
ایسٹرن ریجن سعودی عرب جویریہ اسد کی جانب سے کی گئ۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی مہم نے ثابت کر دیا ہے کہ کرپٹ مافیا بیرونی مداخلت کے سہارے پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے لیے اکٹھے ہیں لیکن ہم بطور سیاسی کارکن ہر سیاسی منظر نامے میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ایم این اے شاندانہ گلزار نے کہا کہ اگرچہ یہ بیرونی حکومت کی حمایت یافتہ کرپٹ مافیا عمران خان کو ہٹانے کے لیے ان کے خلاف اکٹھا ہوئ ہے، لیکن ہمارا قائد آخری گیند تک کھیلے گا۔ اگلے انتخابات میں وہ زیادہ طاقت اور پاکستانی عوام کی حمایت کے ساتھ نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو مل کر متحد ہو کرکام کرنا چاہیے اور سوشل میڈیا پر یہ بیانیہ تیار کرنے کی ضرورت ہے کہ تمام منحرف ممبران “غدار” ہیں اور انہیں ساری زندگی عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔پاکستان کی سلامتی کے خلاف منصوبہ سازی کرنے والوں کے عزائم ملیا میٹ کر دیئے جائیں گے۔
خواتین سیکرٹریز اور ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جن میں امریکا سے انیلہ نقوی، امریکا سے گلنازاحمد، بیلجیئم سے رخسانہ، ڈنمارک سے نائلہ وسیم، جاپان سے مظہر وڑائچ، کویت سے صائمہ سکندر، پاکستان سے نعیم النساء خان سعودی عرب سے ثنا شعیب، ریاض سے رابعہ بنت طارق، دمام سے عمرانہ عامر اور سمیرا ہارون نے حصہ لیا۔
سیمینار کے اختتامی حصے میں تمام خواتین وومن سیکریٹریز اور ممبران نے یہ عہد کیاکہ وہ اپنے پلیٹ فارمز سے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گیں۔ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی کارکن عمران خان کے ساتھ ہیں جنہوں نے پوری دنیا کےسامنے پاکستانی قوم کا آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر مثبت امیج زندہ کیا۔ ہم عمران خان کے ساتھ مل کر کرپٹ مافیا کو منہ توڑ جواب دیں گے اور نئے پاکستان کے قیام کے لیے ان کا ساتھ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں