ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 135

ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اور کینیڈا میں سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ خود بھارت اور اب دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور وہ اب ایک عالمی دہشت گرد بن چکا ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے کینیڈین پارلیمنٹ میں سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت اور اُس کی خفیہ ایجنسی راء کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت پیش کرنے کے بعد اب یہ واضح اور دوٹوک ہے کہ بھارت ایک انٹرنیشنل دہشت گرد ہے اورمودی سرکار پوری دنیا میں ہندوتوا کی پالیسیوں پر گامزن ہو کر دہشت گردی کررہی ہے۔ کینیڈا میں سکھ رہنماء کے قتل کے واقعہ کی امریکہ، برطانیہ، یورپ سمیت دنیا کے بہت سے ممالک نے مذمت کی ہے لہذا اب برطانیہ کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے اور خود ہم کشمیریوں کو بھی آزادی کے بیس کیمپ سے بھارت کے اُس منفی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینا چاہیے جو کہ بھارت میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لئے مودی اختیار کر سکتا ہے اور اس سے مودی انتخابات جیتنے کی کوشش کرے گا۔ لہذا ہمیں جہاں اس سلسلے میں بین الاقوامی سپورٹ حاصل کرنی ہے وہاں ہمیں آزادکشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کو بھی یہ کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہم بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا سیاسی اور سفارتی سطح پر موثر اور بھرپور جواب دے سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ و چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر برطانیہ اینڈریو جیوائن(Andrew Gwynne)، برطانوی ممبرپارلیمنٹ ناز شاہ، برطانوی ممبر پارلیمنٹ سیم ٹیری(Sam Terry) اور دیگر بھی شامل تھے۔ برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ نہ صرف برطانوی حکومت، پارلیمنٹ بلکہ دیگر فورمز پر بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اور مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلانے کیلئے موثر انداز میں آواز اُٹھائیں گے۔
صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تجویز پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ برطانیہ میں 8اکتوبر کو ہونے والی لیبر پارٹی کی کانفرنس میں کشمیر پر قرارداد پاس کی جائے گی۔
چیئرمین جموں وکشمیر حق خودارادیت موومنٹ انٹرنیشنل برطانیہ راجہ نجابت حسین، سیکرٹری جنرل جموں وکشمیر حق خودارادیت موومنٹ انٹرنیشنل محمد اعظم، چیئرمین یوتھ ونگ جموں وکشمیر حق خودارادیت موومنٹ برطانیہ ذیشان عارف، نازیہ نورین،سابق کونسلر لندن منیبہ خان،جیمز نیل (James Neal)،ٹرید یونین لیڈر لیبر پارٹی لندن عبید خان اور کونسلر بریڈ فورڈ کنیز اخترنے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اُٹھانے کے لئے اپنا جاندار کردار ادا کریں گے اور اس سلسلے میں پورے شد ومد سے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی جانب مبذول کرائی جائے گی۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اگلے سال برطانیہ میں بھی عام انتخابات کی آمد ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو استحکام پاکستان اور مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی تائید کرتے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں