ہم وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل پر انحصار کرتے ہیں،جواب الجواب میں اپنے دلائل دیں گے.وکیل بلوچستان حکومت 77

ہم وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل پر انحصار کرتے ہیں،جواب الجواب میں اپنے دلائل دیں گے.وکیل بلوچستان حکومت

ا سٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل ؛وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے،وکیل بلوچستان حکومت اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہاکہ ہم وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل پر انحصار کرتے ہیں،جواب الجواب میں اپنے دلائل دیں گے.
سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہاہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہاکہ ہم وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل پر انحصار کرتے ہیں،جواب الجواب میں اپنے دلائل دیں گے.
وکیل بلوچستان حکومت نے کہا کہ ہم بھی وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل پر انحصار کرتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے بلوچستان حکومت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو بتانا ہوگا، عدالتی فیصلے سے متاثرہ کیسے ہیں،کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں