We love Pakistan Army 216

ہمیں پاک فوج سے محبت ہے

تحریر : سہیل ضمیر
جب مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ پاکستانی فؤج کی تعداد کتنی ہے ؟ تو میں سادہ سا جواب دیتا ہوں پاکستان کے 22 کروڑ فوجی ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کا ہر شہری پاکستان کا فوجی ہے۔دوسرے الفاظ میں پاک فوج عوام اور عوام پاک فوج کا نام ہے۔فوج اور عوام کے درمیان محبت کا یہ جذبہ دنیا میں شائد کسی اور فوج کے حصے میں آئی ہو۔پیار محبت اور عقیدت کا یہ سلسلہ اس لیے قائم ہے کہ افواجِ پاکستان واحد ادارہ ہے جو عوام کے امنگوں پہ پورآ اترتا ہے۔بہار ہو کہ خزاں محبتوں کا یہ موسم جاری رہتا ہے۔محبت کیوں نہ ہو ؟ جب عوام دیکھتے ہیں کہ سیاچن کے منفی 50 سینٹی گریڈ سردی میں پاک فوج کے جوان دن رات ان کی حفاظت کے لیے کھڑے ہیں۔سبی کے 52 سنٹی گرمی میں یہی فوج پسینے میں شرابور اپنی قوم کی حفاظت کے لیے دن رات کھڑی ہے۔تفتان اور گوادر کے اڑتی ہوئی گرم مٹی کے سامنے یہی جوان سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ادھر کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں جب آپ پاک فوج کے جوان دیکھتے ہیں تو دل کو حوصلہ ہو جاتا ہے کہ ہاں ہم محفوظ ہیں ۔کوئی ہے جو ہماری حفاظت کر رہا ہے۔ جب سوات میں دہشت گرد آتے ہیں تو میجر جنرل ثناءاللہ اپنے سینے کو شہآدت کے لیے پیش کرتا ہے۔جب سیلاب کی تباہ کاریاں آتی ہیں تو کؤرکمانڈر بلوچستان میجر جنرل سرفراز علی اپنی جان کو شہادت کے لیے پیش کرتا ہے۔سوات وزیرستان اور بلؤچستان کے پہاڑوں میں ملک پہ جوانیاں قربان کرنے والے بس پاک فوج ہی کے جوان ہیں۔پاک فوج سے عوام کی محبت کا یہ عالم ہے کہ کہیں بازار میں ان کی گاڑی گزرتی ہے تو عام دکاندار سے لیکر ریڑھی بان تک ان کی گاڑی کو سلیوٹ کرتے ہیں۔یہ جذبہ میں نے بلوچستان میں خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔آج بھی آپ گؤگل میں دنیآ کی نمبر ون آرمی کؤ سرچ کرے تو جواب پاکستان آرمی آئے گا۔جبکہ ایک تازہ عالمی سروے کے مطابق نوے فیصد پاکستانی پاک آرمی کے ایک حکم پہ فوراََ لڑنے کے لیے تیار ہؤ جاتے ہیں۔محبتوں اؤر عقیدتوں کا یہ جذبہ شائد قدرت کی طرف سے اس غریب قوم کو اللہ کا ایک انعام ہو جو پچھلے پچھتر سالوں سے انڈیا جیسے مکار دشمن کا مقابلہ بہادری اور جراءت سے کر رہی ہے۔فولادی پاکستانی فوج کی ٹریننگ کچھ اس انداز سے ہوئی ہے کہ دشمن کے کم از کم پآنچ سپاہیوں کا مقابلہ پاک فوج کا ایک جوان کرے گا۔انڈیا کی آبآدی اور فوج کا سائز پاکستان سے پانچ گنا بڑا ہے ۔اس لیے میدانِ جنگ میں پاک فوج کا ایک سپآہی دشمن کے پانچ سپاہیوں مقابلہ کرے گا۔یہی وجہ ہے کہ پہاڑ جیسے دشمن کا حوصلہ بھی چند لاکھ سرفروش مجاہدین کے سامنے خطا ہو جاتا ہے جس کا موٹو ایمان تنظیم اور جہاد فی سبیلِ اللہ ہے۔ملک میں سیلاب ہؤ زلزلہ ہو یا کوئی طؤفان پاک فوج کے جوان سب سے پہلے میدانِ عمل میں آتے ہیں اور سب سے آخر میں جاتے ہیں۔پاک فوج عام عوام کے دکھ درد اور ہر مشکل کے ساتھی ہیں۔پاک فوج کے خلاف دشمن نے جھوٹ اور پراپیگینڈہ کا ہر حربہ استعمال کیا۔کروڑوں ڈالر خرچ ہوئے۔پاک فوج کی کردار کشی کے لیے جھوٹ اور فریب کے بےشمار ماہرین میدان میں اتارے گئے۔پارلیمینٹ میں بیٹھے کالی بھیڑیوں سے لیکر میڈیا اور سوشل میڈیا کے کذابوں تک موٹی موٹی رقم اس مشن مجنون پہ خرچ ہوئے کہ کسی نہ کسی طرح پاکستانی عوام اور پاک فوج کی محبت کا رشتہ کمزور کیا جائے۔مگر یہ دشمن کی خآم خیالی ہے۔یہ زیاں کا سودا ہے۔پاکستانی قوم اور پآک فوج کا رشتہ ناخن اور گوشت کا رشتہ ہے۔پاکستانی عوام اور پاک فوج کا رشتہ ہڈیوں اور گوشت پوست کا رشتہ ہے۔پاکستانی عوام اور پاک فوج کآ رشتہ جسم اور روح کا رشتہ ہے۔کیونکہ 22 کروڑ پاکستانی پاک فوج کے پشت پہ کھڑے ہیں۔پاک فوج عوام اور عوام پاک فوج کا ڈھال ہے۔پاکستان زندہ باد۔قائداعظمؒ محمد علی جناحؒ کے پیغامات اور تاریخ زندہ باد
افواجِ پاکستان زند باد
منجانب
پاکستان زند باد موومنٹ ڈسٹرکٹ دکی بلوچستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں