سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کارکنان اور قائدین پر کل صبح سےآنسو گیس، کیمیکل ملے پانی والی توپوں اور ربڑ کی گولیوں جبکہ آج صبح سیدھی فائرنگ سے پولیس کی یلغار کے بعد رینجرز میدان میں اتار دیے گئے ہیں جو براہِ راست عوام سے متصادم ہیں۔ مقتدرہ کے وہ حلقے جن کا دعویٰ ہے کہ
”غیرجانبدار“ ہیں، سے میرا سوال ہےکہ آیا آپکا تصورِ غیر جانبداریت یہ ہےںکہ نہتے مظاہرین اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے قائدین، جن کے رہنما کو ایک غیرقانونی وارنٹ کاسامنا، معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہو اور مجرموں کی حکومت اغواء کر کے ممکنہ طور پر اسے قتل کرنے کیلئے کوشاں ہو، کے مدِّمقابل رینجرز آن کھڑے ہوں؟