یوکرین نے ملک کو جنگی رضاکاروں کیلئے ویزہ فری کردیا جس کا دل کرے آئے اور آکر روس سے لڑے 214

ہم نے امریکہ اور برطانیہ کے کہنے پر اپنے ایٹمی ہتھیار ختم کردیے تھے، آج ہم پر بم برس رہے ہیں .یوکرینی صد ر

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

روس کی طرف سے جنگ مسلط کیے جانے کے بعد یوکرین ایٹمی ہتھیار تج دینے پر شدید پچھتاوے کا شکار نظر آنے لگا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یوکرینی رکن پارلیمنٹ الیگزے گونشارینکو نے کہا ہے کہ ”1994ءمیں یوکرین نے امریکہ، برطانیہ اور روسی فیڈریشن کی طرف سے سکیورٹی کی ضمانت دیئے جانے پر اپنے ایٹمی ہتھیار ختم کر دیئے تھے اور آج ہم پر بم برسائے جا رہے ہیں اور ہمیں قتل کیا جا رہا ہے.
الیگزے گونشارینکوکا کہنا تھا کہ ”برطانیہ، امریکہ اور روس کی طرف سے دی جانے والی سکیورٹی کی ضمانت آج کہاں ہے؟ آج ہمیں تحفظ کی ضمانت دینے والا وہی روس ہم پر بم برسا رہا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق 1991ءسوویت یونین کے انہدام کے بعد روس نے یوکرین میں اپنے سینکڑوں ایٹم بم چھوڑ دیئے تھا.
یہ ایٹم بم یوکرین نے حاصل کر لیے تھے تاہم تین سال بعد ہی یوکرین نے روس ، امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ بڈاپیسٹ میمورنڈم کے نام سے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے یوکرین کو تحفظ کی ضمانت دی تھی اور بدلے میں یوکرین نے خود کو مکمل طور پر ’ڈی نیوکلرائز‘ کر لیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں