ہم اندورنی اور بیرونی دشمن سے بخوبی آگاہ ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر 197

ہم اندورنی اور بیرونی دشمن سے بخوبی آگاہ ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں آزادی پریڈ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کا دن وطن کے دفاع کے لیے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا، پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک بنانا ہمارا مشن ہے، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے.

’’یہ دن قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی تکریم کا دن ہے‘‘

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شاندار پریڈ کے انعقاد پر کیڈٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمارے قائدین اور اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی تکریم کا دن ہے، آج کا دن ہمیں پاکستان کا مطلب کیا لا الااللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں، پاکستان بیشمار وسائل اور ان گِنت نعمتوں کی سرزمین ہے، ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہو گی، ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں