(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ اطلاعات ہیں گورنر پنجاب نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینا نہیں چاہتے ، اگر ایسا ہے تو وہ کسی اور کو نامزد کر دیں، عمر چیمہ خلاف آئین اورخلا ف قانون کام نہ کریں ۔
لاہور میں رانا مشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہمیں اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ صدر پاکستان کی طرح گورنر پنجاب بھی حلف لینا نہیں چاہتے ، کل کا دن پاکستان کی جمہوریت کا سیاہ دن تھا، 15دن سےصوبہ بغیروزیراعلیٰ کےتھا، واقعے کی ویڈیوزموجودہیں، گجرات سےاپنےذاتی گارڈزاورفورس بلائی گئی، پرویزالہٰی نےاپنی نگرانی میں ذاتی گارڈزکوحملہ کرنےکاکہا، آپ نےاپنی نگرانی میں لوگوں کوگیلری سےچھلانگیں لگانےکاکہا،ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی پربہیمانہ تشددکیاگیا، ہم دنیابھرمیں اپناکیاتشخص لےکرجارہےہیں؟
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو بار بار تاخیر کا شکار کیا گیا ، ہم چیف منسٹری پلیٹ میں رکھ کر آپ کے لئے لائے تھے ، جن ہاتھوں سے آپ نے بد دعا دی ، اسی ہاتھ سے دعا کرائی تھی ، اپوزیشن کو مارکر اپ کا چہرہ متکبرانہ تھا ، آپ نے تھمز اپ کیا ۔ خدارا مل کر اسمبلی کو آگے چلائیں ۔
خیال رہے کہ حمزہ شہباز گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اور پر تشدد اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو چکے ہیں ، ڈپٹی سپیکر آفس سے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے ۔ حمزہ شہباز نے ممکنہ طور پر آج رات 8 بجے اپنےعہدے کا حلف لینا ہے ۔