رپورٹ(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پانی نہ ہونے کی وجہ سے انسان اور جانور ایک ہی جگہ سے گدلا پانی پینے لگے ،تلابو سے جمع پانی سے انسان اور جانور ایک ساتھ اپنی پیاس بجھانے پر مجبور ہے
زیر زمین پانی کڑوا ہونے کے باعث لاکھوں کی آبادی پانی کو ترس گئی ،نہریں خشک ہو چکی ہے ہم اپنے جانوروں کو پانی پلانے کے لیے 10 کلو میٹر دور لے جاکر پانی پلانے پر مجبور ہے،پانی نہ ہونے سے ہمارے جانور مر رہے ہیں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، گزشتہ 6ماہ سے نہروں میں پانی نہیں نہریں خشک ہو چکی ہے اور زرعی زمینیں بنجر ہو گئی ہے ،علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں پانی مہیا کیا جائے.