Wasim Rizvi, an apostate Hindu, was arrested in India 228

مرتد ہو کر ہندو مذہب اختیار کرنے والے وسیم رضوی کو بھارت میں گرفتار کرلیا گیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے والے وسیم رضوی عرف جتندر تیاگی کو اسلام کے بارے میں نامناسب کلمات ادا کرنے پر گرفتار کرلیا گیا.
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی مقام ہردوار میں ہندوؤں کے ایک اجتماع کے دوران جتندر تیاگی نے اسلام کے بارے میں نامناسب باتیں کیں جس پر انہیں اترا کھنڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی تقریر کو فیس بک پر لائیو دکھایا گیا تھا.
اس اجتماع میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف بڑھ چڑھ کر تقاریر کیں اور ان کی نسل کشی کی ترغیب دی.
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر میں کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں