An important meeting of Wasila Welfare Organization was convened 259

وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس کا انقاد کیا گیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سیالکوٹ سے جہاں معروف سماجی و فلاحی تنظیم مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمد اشرف منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی معروف شخصیات زاہد شریف، محمد شہباز باجوہ اور اعجاز غوری تھے. اجلاس میں آرگنائزیشن کے پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہواجس کی سعادت عبداللہ آصف حاصل کی . نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم میاں شاہد محمود نے اپنے منفرد انداز میں پیش کی. اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا.
صدر آنسہ زوبیہ آصف نے مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی کارکردگی کی بارے میں ایک مکمل بریفنگ دی اور نئے شروع کرنے والے پروجیکٹ ” کرین اینڈ کلین سیالکوٹ” کے بارے میں بتایا کہ کس طرح ہم سیالکوٹ کو کچرا سے پاک کرنے کے لئے 3 قسم کی باسکٹ استعمال کریں گے.
محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال کے تھوڑے عرصے میں مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے 50 کے قریب چھوٹے بڑے فلاحی کام کئے گئے ہیں. مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن اپنی مدد آپ کے تخت غریب لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے. انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے کچھ نوجوان نشہ کی لعنت میں پھنسے ہوئے ہیں میری حکومت پاکستان سے درخواست کہ سیالکوٹ میں ایک ایسا سنٹر بنایا جائے جس میں ان کو رکھا جائے اور ان کا علاج کیا جائے کیونکہ پولیس ان کو اگر گرفتار کر بھی لے تو اتنی بڑی تعداد کو کہاں رکھے گی.
صدر آنسہ زوبیہ آصف نے کہا کہ مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن اپنے نام کی مناسبت سے کوشش کرتی ہے کہ ضرورت ایسی مند کی مدد کی جائے کے اس مدد سے وہ کوئی اپنا چھوٹا سا کاروبار کرکے خود کفیل ہو جائے. مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے کچھ سفیدپوش لوگوں کی بچیوں کو جہیز مہیا کیا گیا ہے. اس کے علاوہ جھنگ میں ایک مسجد بنائی جارہی ہے.
نائب صدر ریحان بیگ نے کہا کہ خدمت خلق ایک ایسا کام ہے جو صرف اللّٰهِ تعالی کی رضا کے لئے کیا جاتا ہے اسلئے ہمیں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی چاہیے.
سینئر صحافی میڈم روبی طارق کو آرگنائزیشن کی کواڈینیٹر مقرر کیا گیا.
اجلاس میں آنسہ زوبیہ آصف صدر، سنئیر نائب صدر زوالقرنین، نائب صدر ریحان بیگ، جنرل سیکرٹری میاں شاہد محمود، میڈم روبی طارق، میڈم مونا، نبیل نعمت ارفعہ. اور دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں