Russia also attacked Kiev International Airport 210

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق روس یوکرین پر آئندہ 48 گھنٹے میں بڑے حملے کر سکتا ہے، امریکی انتظامیہ نے انٹیلی جنس رپورٹ سے یوکرین کے صدر کو آگاہ کر دیا

(سٹاف رپورٹ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
انگریزی نیوز ویک کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پر بڑے حملے سے قبل سائبر اٹیک ہوں گے۔ یوکرین پر روس اس حملے میں کروز میزائل، فضائی اور زمینی حملے کرے گا۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایاگیا کہ روس مشرق اور شمال دونوں ہی اطراف سے یوکرین پر حملہ آور ہوگا.
جریدے کے مطابق ایک ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ روس کی جانب سے جاسوس طیاروں کے ذریعے یوکرین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ۔روس زیادہ دیر تک اپنے فوجیوں کی اتنی بری تعداد کو میدان میں نہیں رکھ سکتا، امریکی اہلکا کے مطابق روس کا آپریشن سائبر حملے سے شروع ہو گا ، جس کے بعد زمینی حملے ہوں گے.
امریکی اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ صورتحال کے مطابق روس کے منصوبے آخری وقت پر تبدیل بھی ہوسکتے ہیں.
خیال رہے کہ روس گزشتہ رات کو یوکرین پر حملہ کر چکا ہے جبکہ یوکرین حکام کے مطابق وزارت خارجہ سمیت دیگر اہم سرکاری محکموں اور بینکوں پر سائبر حملے ہو رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں