وڈالہ سندھواں تاریخ کے آئینے میں،مصنف کتاب معروف شاعر ساحل ناصری 100

وڈالہ سندھواں تاریخ کے آئینے میں،مصنف کتاب معروف شاعر ساحل ناصری

تبصرہ کتب/اعجاز احمد طاہر اعوان

ساحل ناصری اردو ادب کی ترویج و ترقی کا ایک درخشندہ اور روشن ستارہ ہیں، جو اپنےطعکاقہ میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ساحل ناصری ایک شاعر، ادیب، محقق اور شعبہ صحافت کے طور پر بھی اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ان کی شاعری کا مجموعہ کلام “” تنہائی کے صحرا میں”” بھی زیور اشاعت کے تمام مراحل سے گزر چکا ہے اور عنقریب آپ سب کی نظروں اور ہاتھوں میں یہ مجموعہ کلام ہو گا، ساحل ناصری کی تحقیقی ریسرچ پر مبنی “”وڈالہ سندھواں تاریخ کے آئینے میں””” ایک عظیم کاوش ہے۔ جس میں “”وڈالہ سندھواں کی تقریبا” 20 سے زائد معروف ادبی، سماجی، کاروباری، سیاسی شخصیات پر مشتمل مکمل تعارف تصاویر کے ساتھ شامل اشاعت کیا گیا ہے۔ ساحل ناصری کی زیر ادارت ماہنامہ “”افکارنو “” “”وڈالہ سندھواں”” سیالکوٹ سے شائع ہوتا رہا ہے۔ اور اس حوالے سے انکی محنت و کاوش اہل علم و ادب سے خراج تحسین حاصل کر چکی ہے۔ “”وڈالہ سندھواں تاریخ کے آئینے میں”” ساحل ناصری کی مکمل طور پر ایک تحقیقاتی کاوش کا ثمر ہے۔ یہ تاریخی کتاب 127 صفحات پر مشتمل ہے۔ خوبصورت “”سرورق”” اور ٹائٹل کے ساتھ اس کی اشاعت سال ستمبر 2023 میں ہوئی۔ کتاب کی اشاعت 500 صفحات پر مشتمل ہے، کمپوزنگ و سرورق سجاد انور گوجرانوالہ، قیمت 500 سو روپے، اس کتاب کے جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ ہیں۔ کتاب کا “”انتساب “” والدین کے نام ، جنہوں نے میری پرورش کی اور میرے ہاتھوں میں کتاب تھمائی، شریک حیات کے نام، جنہوں نے ہر لمحہ میری قلمی ہمت اور حوصلہ افزائی بندھائی،

کتاب “”وڈالہ سندھواں “” کی تاریخی کتاب میں تقریبا” 17 شخصیات کی گرانقدر خدمات کے ساتھ ان سب کا مکمل تعارف بھی شام کیا گیا ہے، اس کتاب کی اشاعت میں ممتاز سماجی اور کاروباری ڈخصیت انجینئر راشد محمود بٹ نے خصوصی تعاون کیا۔ جن کی کوششوں سے یہ تاریخی کتاب اس وقت آپ سب کے ہاتھوں اور نظروں کے سامنے بھی ہے۔ فلم انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ مالا بیگم کا تعلق بھی “”وڈالہ سندھواں “” سے ہے، جہاں انہوں نے اپنی سریلی آواز کے ذریعے سپرہٹ نغمے گائے اور دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ مالا بیگم اس وقت دنیا میں نہیں ہیں مگر انکے گائے ہوئے نغمات آج بھی دعاوں میں گونج رہے ہیں۔
“”وڈالہ سندھواں “” کے حوالے سے زیر نظر تحقیقاتی کتاب اہل “”وڈالہ سندھواں “” کے لے لئے قیمتی اثاثہ کا مقام اور درجہ بھی رکھتی ہے، اس کی اشاعت کے لئے ساحل ناصری اور انجینئر راشد محمود بٹ یکساں طور پر مبارک باد کے مستحق بھی ہیں۔ اس کار خیر میں نمایاں خدمات پر اللہ۔پاک انہیں جزائے خیر سے نوازے
(آمین ثم آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں