National Assembly session likely to resume 174

قومی اسمبلی میں آخر کار تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع ہوگئی

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
پورے دن جاری رہنے والے ہنگامے کے بعد بالآخر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور پینل آف چیئر ایاز صادق کے حوالے کرکے ایوان سے چلے گئے۔ ان کے ساتھ ہی تحریک انصاف کے تمام ارکان بھی ایوان سے باہر چلے گئے۔
اسد قیصر کے جانے کے بعد ایاز صادق نے سابق سپیکر کی تعریف کی اور اسمبلی کے ضوابط پڑھ کر سنائے۔ اس کے بعد ان کے حکم پر پانچ منٹ تک قومی اسمبلی میں گھنٹیاں بجائی گئیں اور اس کے بعداسمبلی کے دروازے بند کرکے ووٹنگ شروع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں