vote of confidence against Prime Minister Shahbaz Sharif 155

تحریک انصاف نے وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تحریک انصاف نے وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی منظوری عمران خان نے دیدی ہے ۔صدر مملکت عارف علوی جلد ہی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے.
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو امید ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے جبکہ (ن) لیگ کے 5 ایم این ایز بھی ایوان سے غیر حاضر رہیں گے.
یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پی ڈی ایم کے درمیان حلقہ بندیوں کے معاملے پر اختلافات ہیں اور ایم کیوایم حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی بھی دے چکی ہے جس تناظر میں گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے ایم کیوایم کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا تھا اور تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں