VIP Event VIP EVENTS 234

“”وی آئی پی ایونٹ VIP EVENTS”” اور سفارت خانہ پاکستان ریاض کے باہمی تعاون سے پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی “پاکستان تجھے سلام”” کا رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

خصوصی رپورٹ : اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
فوٹوگرافی ولید اعجاز اعوان

اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق تھے جو وقت مقررہ پر تقریب میں تشریف لے آئے.
تقریب میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد اپنی اپنی فیملی کے ساتھ سفارت خانہ ریاض پہنچ گئی
پروگرام میں شرکت داخلہ ٹکٹ رکھی گئی تھی داخلہ فی کش 20 ریال اور 10 سال سے کم عمر بچوں کے لئے داخلہ فری رکھا گیا تھا،
پروگرام میں داخلہ ٹکٹ کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کے لئے قیمتی تحائف کے انعامات رکھے گئے تھے.
اس پروگرام کی کمپیرینگ کے فرائض عمیر شیخ، بلال ارشد اور ماہ نور نے انتہائی خوبصورت اور اپنے اچھوتے اور منفرد انداز میں پیش کئے
تقریب کا آغاز قاری نعمت اللہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا،
سفارت خانہ کی عمارت کے در و دیوار پاکستان کے ملی اور قومی ترانوں سے گونجنے رہے،پروگرام کے دوران نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے بار بار اعلانات ہوتے رہے.
“”وی آئی پی ایونٹ”” کے لئے پاکستان کی قومی ایئر لائن “”PIA”” کی طرف سے پروگرام کو اسپانسر کیا گیا تھا، اور لکی ڈرا کے ذریعے خوش نصیبوں کے لئے تین ہوائی ٹکٹ رکھے گئے تھے
تقریب میں پروگرام اسپانسر کی طرف سے سفیر پاکستان احمد فاروق کو اسٹیج پر پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا، “”وہ آئی پی ایونٹ VIP EVENTS”” ریاض اس میگا ایونٹ کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر شب و روز محنت سے پروگرام کو کامیاب کیا، پروگرام میں مختلف قسم کے کھانے پینے اور پاکستانی مصنوعات کے لا تعداد اسٹال بھی لگائے گئے تھے، اور لوگوں نے خوب دل بھر کر شاپنگ بھی کی اور پروگرام سے لطف اندوز بھی ہوئے،پروگرام کے دوران ایک گروہ کی جانب سے عمران خان کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی، اور عمران خان زندہ باد کے بلند آواز میں نعرے بازی کی گئی، جس کا انتظامیہ نے فوری نوٹس لیا اور اس آواز کو فوری دبا دیا گیا، اس “”VIP EVENTS “” ایونٹ کا نام “”پاکستان تجھے سلام”” رکھا گیا تھا،
اس سال پروگرام کو سفارت خانہ پاکستان کے آڈیٹوریم کی بجائے سفارت خانہ کے باہر کھلے میدان میں رکھا گیا تھا، دوران پروگرام مسلسل قومی اور ملی نغمے گونجنے ریے،دوران پروگرام تقریبا” تقریب میں آنے والوں کے لئے “”لکی ڈرا”” کے ذریعے ایک ہزار کے لگ بھگ قیمتی تحائف رکھے گئے تھے،پروگرام کے دوران پہلی بار “”ڈرم آرٹ”” کی بہتتین۔پرفارمنس پیش کی گئی، اور سامعین تالیوں کی گونج سے فنکاروں کو خوب داد دی، پاکستانی کمیونٹی ریاض کی طرف سے بھی سفیر پاکستان احمد فاروق کو پھولوں کا خوبصورت تحفہ بھی پیش کیا گیا،پروگرام کے دوران سفارت خان پاکستان ریاض کے اسٹاف کا بھر پور تعاون ہر قدم پر ساتھ ساتھ رہا، پروگرام کے آرگنائزر کی طرف سے سفارت خانہ کے سفیر پاکستان احمد فاروق اور اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا گیا، “”ریاض میوزیکل گروپ”” کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کلاسیکل اور لوک فنکاروں نے مل کر اپنی اپنی فن گائیکی کا بھرپور مظاہرہ کیا اور خوب داد تحسین پائی، دوران پروگرام معلوماتی سوالات اور ذہنی آزمائش پر قیمتی انعامات بھی دیئے گئے،پی آئی اے “”PIA”” قومی ایئر لائن کی طرف سے پہلی قرعہ اندازی ٹکٹ نمبر 690 پر خوش نصیب کو ایئر لائن کی طرف سے پاکستان کا “”ون وے ٹکٹ “” انعام۔میں دیا گیا،پروگرام کی مکمل فوٹو گرافی کے فرائض “”PNP”” نیوز چینل کے لئے ولید اعجاز اعوان نے سر انجام دیئے، پروگرام کے دوران سفارت خانہ کے کمیونٹی ہال میں بچوں کی دلچسپی کے لئے جھولوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا، فن گائیکی کا منفرد انداز رکھنے والے سلیم رفیق نے اپنے منفرد انداز میں قومی اور ملی نغمے پیش کر کے سامعین سے دل کھول کر داد حاصل کی، جس کا اثر اور لطف بہت دیر تک پاکستانی کمیونٹی محسوس کرے گئی،

“دل دل پاکستان” کو سامعین نے بہت پسند کیا

سلیم رفیق نے آدھ گھنٹے سے زیادہ کی پرفارمنس پیش کی

سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ کا درجہ رکھتے ہیں جو ہر سال کروڑوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان روانہ کرتے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت ملکی خوشحالی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں، ملک کی ترقی کا انحصار اوورسیز کی محنت اور بھرپور تعاون سے جڑا ہوا ہے، یہ سب اوورسیز وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں بڑا کلیدی کردار بھی رکھتے ہیں، سفیر پاکستان احمد فاروق نے مزید کہا کہ ان کی خدمات کے لئے سفارت خانہ کا تعاون ہمیشہ ان کے بنیادی مسائل کو اولیت دیتا ہے اور دیتا رہے گا، یہ سب بیرون ملک رہ کر پاکستان کا نام بھی روشن کر رہے ہیں، اور ملک۔کی ترقی کے لئے اوورسیز خوب محنت اور لگن سے اور اپنے ملک کے وقار کو مدنظر رکھ کر کام کریں، ہمارے لئے آزاد ماحول اور آزادی بہت بڑی نعمت خوشنودی ہے ہم سب کو اپنی اس “”آزادی کی۔نعمت”” کی دل سے قدر کرنی چاہئے، ہم پاکستان کی وجہ سے ہی ایک آزاد اور خود مختار ملک کے اندر سانس لے رہے ہیں، اللہ تعالی اس نعمت کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، میری طرف سے آپ سب کو پاکستان 76 ویں جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر دلی مبارکباد بھی قبول ہو، میری طرف سے “”VIP EVENTS”” کو شاندار پروگرام۔میری اور سفارت خانہ کے دیگر اسٹاف کی جانب سے ڈھیر ساری مبارک قبول ہو، سفارت خانہ۔کا تعاون آئیندہ بھی آپ کے ساتھ رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں