ویانا: یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت بھارتی سفارت خانہ کے سامنے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ اور کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا 66

ویانا: یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت بھارتی سفارت خانہ کے سامنے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ اور کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا

آسٹریا ویانا: ریاض بلوچ،آسٹریا ویانا: ریاض بلوچ،پی این پی نیوز ایچ ڈی

ویانا: یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے چیئرمین کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا پروفیسر مسرت شوکت اعوان کی قیادت میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ اور کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا.

چیئرمین کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا پروفیسر مسرت شوکت اعوان کی سربراہی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ اور کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا. بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بھارتی سفارت خانہ کے سامنے بڑی بھرپور تعداد میں جمع ہوئے۔اس موقع پر مظاہرین نے بینرز،کشمیری جھنڈے اور پاکستان جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جس میں نمایاں پیغامات تھے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کو ختم کیا جائے۔اس موقع پر مختلف مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور مودی حکومت یو این او کی قرار داتوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ہندوستان کی ہندو انتہا پسند بی جے پی/آر ایس ایس حکومت پالیسیوں کے ذریعے نسلی فاشسٹ ایجنڈے کو نافذ کرنے پر تلی ہوئی ہے جس کا مقصد IIOJK کی آبادیاتی ساخت کو مسلم اکثریت سے ہندو اکثریتی ریاست میں تبدیل کرنا اور اس کی الگ شناخت کو مٹانا ہے۔ پاکستانی حکومت اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ اپنی آخری سانس تک کھڑی رہے۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اس کی ازادی کے لیے خون کے اخری قطرے تک ہم لڑیں گے اور کشمیریوں کا ہر محاذ پر ڈٹ کر ساتھ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں