Very good news for Overseas Pakistanis from Pakistan Telecommunication Authority 249

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کیجانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہت اچھی خبر

سٹاف رپورٹ :-(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سمندرپاکستانیوں کا موبائل فون 60 روز بعد بلاک نہیں ہوگا بلکہ اب 4 مہینوں تک چلے گا، پی ٹی اے حکام
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی “پی ٹی اے” نے سمندرپاکستانیوں کے لیے اچھی سہولت متعارف کرا دی۔
قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ کے دوران پی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے ایف بی آر کو اوورسیز کے ایک فون پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کردی ہے۔
حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ذاتی استعمال کے فون پر رجسٹریشن کی چھوٹ دی ہے۔ پی ٹی اے سمندر پاکستانیوں کا موبائل فون 60 روز بعد بلاک نہیں کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 60 روز بعد اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکس دیکر فون رجسٹرڈ کرانا ہوتا تھا تاہم زیادہ مدت تک پاکستان میں ٹھہرنے والے شخص کو یہ سہولت نہیں ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں