Various cases filed in the court of District 197

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ سیالکوٹ کے جج گلزار احمد کی عدالت میں مختلف نوعیت کے دائر مقدمات

لاہور ( ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ سیالکوٹ کے جج گلزار احمد کی عدالت میں مختلف نوعیت کے دائر مقدمات میں مدعی مقدمہ کے حق میں ہونے والے فیصلوں سے کنزیومر کورٹ میں رجوع کر کے عوام کا اعتماد بڑھتا جا رہا ہے سیالکوٹ کی سائلہ انیلہ مصطفی نے نہم کلاس کے سالانہ امتحان میں رولنمبر سلپ نہ دینے اور سائلہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر گوجرانولہ کے اسکول کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے سائلہ کو ستر ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا دیگر کئی مقدمات جس میں محمد وقار نامی سائل نے درخواست دی کہ سونے کی نئی انگھوٹھی کے بدلے دکاندار نے پرانی انگھوٹھی دے کی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش جس پر کنزیومر کورٹ کے جج بعدالت گلزار احمد کی عدالت میں رجوع کیا جس پر سائل کے حق میں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سائل کو اس کا حق دینے کے احکامات جاری کیے اس کے علاؤہ آن لائن سوٹ بک کرانے کے باوجود جب ڈیلیوری نہ ہوئی تو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سائلہ نے کنزیومر کورٹ کے جج گلزار احمد کی عدالت میں رجوع کیا جس پر معزز جج نے فیصلہ سناتے ہوئے سائلہ کو اس کی ادا کردہ رقم کے علاؤہ اخراجات آنے پر مبلغ تیس ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں