Valma food became a crime for workers 340

ولیمے کا کھانا مزدوروں کیلئے جرم بن گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

میرج ہال میں بن بلائے ولیمہ میں شرکت غریب مزدوروں کا جرم بن گیا باراتیوں کی جانب سے سرعام انسانیت کی تذلیل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.
اگر انہوں نے کھانا کھا بھی لیا توانکی تضحیک کرنیکی کیا ضرورت تھی.روٹی کھانا جرم بن گیا”۔ کھانا کھانے پر بن بلائے مہمانوں کو مرغابنانے پرسوشل میڈیاصارفین کے تبصرے باراتی نہ صرف مزدوروں کو مرغا بناتے اور ٹھڈے مارتے رہے بلکہ ویڈیو بھی بناتے رہے.
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کے رہائشی دو مزدور بھوک مٹانے کیلئے میرج ہال میں داخل ھوگئے ،کھانے کے بعد باراتیوں نے شک گزرنے پر دونوں کو پکڑ لیا.
ظالم براتیوں نے مفت کھانا کھانے پر مزدوروں کو مرغا بنا کر ویڈیو بنا کر سر عام انسانیت کی تذلیل کرتے رہے، روٹی کھانے پردونوں مزدروں سے معافی منگواتے رہے.
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سٹی بی ڈویژن پولیس نے واقع کا نوٹس لیکر 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں