نے اپنی قابلیت، محنت اور عزم سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری پاکستانی ڈرائیور کمیونٹی کا نام روشن کیا 113

استاد محمد رمضان نے اپنی قابلیت، محنت اور عزم سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری پاکستانی ڈرائیور کمیونٹی کا نام روشن کیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آج ہم سب مل کر ایک ایسے انسان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جس کا نام استاد محمد رمضان ہے اس کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب تحصیل قائدآباد کہ گاؤں گنجیال سے ہے جس نے اپنی قابلیت، محنت اور عزم سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری پاکستانی ڈرائیور کمیونٹی کا نام روشن کیا۔

‏جس نے جدہ سے جہازوں کو ریاض پہنچانے کا مشن پورا کیا ۔ ‏بہت بڑی ذمہ داری تھی جو خوب نبھائی اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا .
اعزاز کی اس کامیابی کا سفر ہمارے لیے ایک مثال ہے کہ جب انسان اپنے مقصد کے لیے سچی محنت کرتا ہے تو کامیابی ضرور قدم چومتی ہے۔
ہمیں آپ پر فخر ہے اور دعا گو ہیں کہ آپ زندگی کے ہر میدان میں اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں