امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں، پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے.وزیر اعظم شہباز شریف 44

امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں، پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے.وزیر اعظم شہباز شریف

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام 24 کروڑ عوام کا پروگرام، پاکستان کا دفاعی نظام جارحیت کیلئے نہیں، دفاع کیلئے ہے، پاکستان اپنے دفاع کیلئے مضبوط اقدامات کرتا رہے گا، نیشنل ڈیفنس کمپلیکس اور دیگر اداروں پر پابندی کا کوئی جواز نہیں، پاکستان کیخلاف مذموم سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کیلئے جانیں دے رہے ہیں، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، دہشتگردی کا خاتمہ کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے دونوں مذاکراتی کمیٹیاں ایسا حل نکالیں گی جو پاکستان کے بہتر مفاد میں ہوگا، مذاکرات کا مقصد یہی ہے کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کریں، قومی مفاد کو سامنے رکھ کر گفتگو ہوگی تو یکجہتی کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں