امریکی صدر نےسزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں 60

امریکی صدر نےسزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں

ا سٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

وائٹ ہائوس اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے سزایافتہ 2افراد کی سزاؤں میں تبدیلی بھی کردی،اعلامیہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں،انہوں نے صدربائیڈن سے عام معافی کی اپیل کی تھی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں دوسرے صدر کے مقابلے میں زیادہ انفرادی معافیاں اور سزا کی کمی کی،پرامید ہوں جن لوگوں کو معافی ملی ہے وہ معاشرے کیلئے اب بہترین کام کریں گے۔

یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے ، جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں