پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مریم نواز سے ملاقات 127

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مریم نواز سے ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدرا وچیف آرگنائزر مریم نواز سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ان کی مری میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی.
ملاقات کے دوران لیگی رہنما اور امریکی سفیر نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی، دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔دوران گفتگو تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔مریم نواز نے کووڈ 19کے مشکل وقت کے ساتھ ساتھ تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کی امداد کے لئے امریکہ اور ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں