my voice 111

مسلم امہ کے اتحاد اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے مسائل اور مصائب میں گھرے بے گناہ مسلمانوں کی نجات کے لئے آج جمعہ خطبات میں امامین مساجد نے انتہائی دکھے دل اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ خصوصی دعائیں کیں

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

مسلم امہ کے اتحاد اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے مسائل اور مصائب میں گھرے بے گناہ مسلمانوں کی نجات کے لئے آج جمعہ خطبات میں امامین مساجد نے انتہائی دکھے دل اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ خصوصی دعائیں کیں خصوصا” اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے نہتے اور مظلوم عوام پر کیئے جانے والے مظالم کے خلاف پوری امت اسلامیہ کو آپس میں متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔اسرائیل کے مظالم کو روکنے کے لیئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو متحد ہوکر صیہونی طاقتوں کے خلاف صف آراء ہونے کی اپیل بھی کی۔ آج کے خطبہ کے دوران حرمین شریفین کے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی تمام جامع مساجد کے اندر خطبات میں ایسی ہی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔اللہ تعالی مسلمانوں پر رحم فرمائے اور انکی ایمانی اور حربی قوت کو مضبوط کرکے انہیں دنیا میں بالادستی عطا کرکے امن کا علمبردار بنائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں