خدا را جدید سیاست کے تقاضوں کو سمجھئے 218

خدا را جدید سیاست کے تقاضوں کو سمجھئے ظاہر گیلانی ترجمان تحریک انصاف ضلع صوابی

الزامات کا بوچھاڑ اور غلط بیانی کرنے سے سیاسی قد میں کمی لانے کی سیاست مدفون ہو چکی ہے۔
.تحریک انصاف نے سیاست کو ایک اور موڑ بخش دیا۔ اب سیاست ہو گی عوامی خدمت کے بنیاد پر ۔ اب سیاسی لیڈروں کو محلات سے نکل کے عوام کے پاس جانا ہو گا ۔
اب سیاست ہو گی تو شرافت کی سیاست ہو گی گالم گلوچ اور بے بنیاد و من گھڑت الزامات نہیں چلیں گے۔
اپوزیشن ہوش کے ناخن لے۔ وہ دور ختم ہو گیا جب شعلہ بیانی کام آتی تھی ۔
عوام اب پروگرام پرکھتے ہیں ۔
عوامی خدمت کی تاریخ دیکھتے ہیں ۔
اسمبلى کے فلور پر مولانا کی شعلہ بیانی سے خود ان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔

مولانا نے اسمبلی کے فلور پر یہ جتن بھی کر ڈالا۔۔
مولانا صاحب ! ہمیں آپ کی عزت بھی بہت عزیز ہے مگر صوابی کے پختون اسد قیصر کے ایک کال پر جوق درجوق نکلتے ہیں ۔

جو سیاسی قد و قامت اسد قیصر کی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہے اور انشاء اللہ رہے گا ۔
مولانا صاحب پی ٹی آئی دشمنی میں حد سے گزر گئے یہ غیر متوقع نہیں ہے مگر
صوابی سے تعلق رکھنے والے شکست فاش کھانے والے صوابی کے ساتھ دشمنی میں اتنے آگے چل پڑے کہ بری طرح ایکسپوز ہو رہے ہیں ۔
مولانا کے الزامات پر بغلیں بجانے والے صوابی دوست نہیں ہو سکتے۔
حسد، بغض، بدنیتی اور کینہ پروری عروج پر ہے مگر
صوابی کے پختونوں پر حقیقت واضح ہو چکی ہے
متعصب عناصر یونہی کڑھتے سڑتے رہیں گے اور صوابی کا نام قومی سطح سے گزر کر عالمی سطح پر روشن ر ہے گا۔
انشاء الله!
خدا را جدید سیاست کے تقاضوں کو سمجھئے ۔
ظاہر گیلانی ترجمان تحریک انصاف ضلع صوابی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں