مقتول کے با اثر قاتل گاؤں میں دندناتے پھرتے ہیں لیکن پولیس ان کو پکڑتی نہیں عبدالمجید کے اہل خانہ کی دہائی 117

مقتول کے با اثر قاتل گاؤں میں دندناتے پھرتے ہیں لیکن پولیس ان کو پکڑتی نہیں عبدالمجید کے اہل خانہ کی دہائی

بیورو چیف .ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے .ڈی پی او شیخوپورہ ،ڈی ایس پی فیروز والہ ہماری مدد کریں.

تحصیل فیروز والہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل معمولی جھگڑے کے دوران ناحق قتل ہونے والے عبدالمجید عرف ملنگ نامی شخص کے نامزد قاتل ابھی تک گرفتار نہ ہوسکے مقتول عبدالمجید کے گھر والے انصاف کی تلاش میں رل گئے نہ قانون حرکت میں آیا نہ قاتل گرفتار ہوئے برج اٹاری سے تعلق رکھنے والے مقتول عبدالمجید کے بااثر قاتل جنہیں کسی کا خوف ڈر نہیں گاؤں میں دندناتے پھر رہے ہیں مقتول کے اہل خانہ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تھانہ فیکٹری ایریا اور ڈی ایس فیروز والہ آفس کے چکر لگا لگا کر تھک گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی مقدمہ 284/23 کی مدعی آسیہ بی بی نے ڈی پی او شیخوپورہ آئی جی پنجاب پولیس وزیر اعلی پنجاب سے درخواست کی کہ غریب لوگوں کو انصاف دلانے میں مدد کریں مقتول عبدالمجید کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے میں ہماری مدد کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں