Umrah greetings 232

عمرہ کی مبارکباد (محمد امانت اللہ۔ جدہ)

عمرہ کی مبارکباد
محمد امانت اللہ۔ جدہ

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ، حجاز مقدس تشریف لا چکے ہیں۔
وطن عزیز پر تین بار حکمرانی کا شرف حاصل کیا۔ عجیب اتفاق ھے تینوں بار انکی حکومت برطرف کی گئی پہلی بار صدر پاکستان، دوسری بار چیف آف آرمی اسٹاف اور تیسری بار سپریم کورٹ نے انکو برطرف کیا.
تیسری بار برطرفی کے بعد سزا کے مستحق قرار پائے.
قید کے دوران انکشاف ہوا تین بار دل کی سرجری ہو چکی ھے اور دل کی شریانوں میں سات اسٹینڈ لگے ہوئے ہیں۔
سترہ مختلف قسم کی ادویات کھاتے ہیں۔ جسمانی اور ذہنی طور پر خاصے کمزور ہو چکے ہیں اسی دوران یہ بھی انکشاف ہوا انکی پلیٹیں گر رہی ہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانا ضروری ھے، زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے اس وقت کے وزیراعظم عمران کا سے کہا انکو فوری طور پر ملک سے باہر بھیجا جائے اور اگر نہیں تو لکھ کر دیں انکو کچھ نہیں ہوگا۔
الغرض مختصر انکے سگے بھائی میاں شہباز شریف نے پچاس روپے کے اسٹامپ پیپر شخصی ضمانت دی اور اس طرح وہ ہوائی ایمبولینس میں برطانیہ چلے گئے۔
حسن اتفاق ہوائی جہاز میں بیٹھتے ہی چہرے پہ رونق اور مسکراہٹ کے آثار نمایاں تھے۔
لندن پہنچتے ہی مکمل صحتیاب ہو گئے تھے اسی لیے آج تک ہسپتال نہیں گئے اور نہ ہی ڈاکٹر سے رجوع فرمایا.
لندن سے بیٹھ کر پارٹی کے معاملات اور ملک کے انتظامی امور میں مسلسل مداخلت فرماتے رہے.
عمران خان صاحب کی حکومت کو گرانے میں اہم کردار ادا کیا اور پی ڈی ایم کو نہ صرف برسر اقتدار لائے بلکے اپنے بھائی شہباز شریف کو وزارت عظمی کی کرسی پر بٹھایا.
جس دن شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد ہونی تھی اسی دن انہوں نے وزیراعظم کا حلف اٹھایا.
موجودہ وزیراعظم شہبازشریف نے عدالت عظمی کو یقین دہانی کرائی تھی چار ہفتوں کے بعد مجرم نواز شریف واپس آجائیں گے۔
عدالت عظمی نے مجرم نواز شریف کو مفرور اور اشتہاری قرار دے دیا مگر انکے بھائی سے سوال کرنے کی ہمت نہیں رکھتی ھے وہ کب واپس آئیں گے.
میاں نواز شریف رمضان المبارک کے اس مقصد مہینہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ھے۔
انکے پارٹی کے لوگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اکابرین انکو عمرہ کی مبارکباد ارسال کر رہے ہیں، درحقیقت مبارکباد کے مستحق جسٹس اطر من اللہ، ہماری عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ ھے جنکی مہربانیوں کی وجہ کر سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمرہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں