UKPTI President Abdul Sattar Rana and President 176

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک ثاقب اعوان اور نقاش احمد نے یو کے پی ٹی آئی کے صدر عبدالستار رانا اور صدر ساؤتھ ایسٹ ا اسلم ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ساؤتھ ایسٹ عمران رانا کے اعزاز میں ایک شاندار ظہرانہ

رپورٹ یو کے (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک ثاقب اعوان اور نقاش احمد نے یو کے پی ٹی آئی کے صدر عبدالستار رانا اور صدر ساؤتھ ایسٹ ا اسلم ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ساؤتھ ایسٹ عمران رانا کے اعزاز میں ایک شاندار ظہرانہ دیا جس میں تحریک انصاف کے عہددران منصور کیانی،رانا محسن ، چوہدری یاسر حنیف ، چوہدری اشرف اور کارکنان نے شرکت کی. تقریب سے صدر عبدالستار رانا نے کہا کہ ہم امپورٹیڈ حکومت کو نہیں مانتے کرپٹ ٹولہ جو پہلے مہنگائی کا شور مچایا کرتا تھا آج عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہے ہیں ڈالر 191 پر پہنچ گیا پیٹرول اور کھانے پینے کی اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرکے آٹا اور چینی چوروں کو فائدہ دیا جارہا. پاکستانی عوام نے اس کرپٹ ٹولے کو ریجیکٹ کردیا ہے
اس موقع پر جنرل سیکرٹری عمران رانا نے نقاش احمد کو تحریک انصاف ساؤتھ ایسٹ ریجن سے یوتھ ونگ کا صدر نامزد کیا اور اسی موقع پر مشہور ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو پی ٹی آئی جوائن کرنے پر مبارک باد دی اور پارٹی کی روائت کے مطابق سکارف پہنا کر ویلکم گیا.
نومنتخب صدر یوتھ ونگ نقاش احمد نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان اور پاکستانی عوام کی آزادی ہے. عمران خان نے عوام کو ایک نئی سوچ دی ہے کہ ہم آزاد قوم ہیں ہم اپنے فیصلے خود کریں گے کسی دوسرے ملک کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے. عوام نے ہمارے لیڈر کی حوصلہ افزائی کی جس کی جھلک ہر جلسہ میں نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ امپورٹیڈ ٹولہ پریشان ہے کہ پوری دنیا سے پاکستانی عمران خان کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں.
ان شاء اللہ ہم اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس کرپٹ ٹولے سے جلد عوام کو نجات دلائیں گے.
صدر ساؤتھ ایسٹ اسلم ڈوگر نے کہا کے نوجوان کسی بھی قوم اثاثہ ہوتے ہیں ہمیں خوشی ہے کے نوجوان روز بروز تحریک کا حصہ بن رہے ہیں
عمران رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک غیور اور خودار قوم ہیں اور انٹرنیشل کمیونٹی کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کے ہم بیگرز نہیں ہیں ہم مساوات چاہتے ہیں غلامی ہماری فطرت میں نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں