تحصیل فیروز والہ کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو ہلاک 155

تحصیل فیروز والہ کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو ہلاک

لاہور بیورو رپورٹ ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تحصیل فیروز والہ کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو ہلاک ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب قلعہ ستار شاہ کے قریب ڈاکو ناکہ لگائے راہگیر فیملی کو لوٹ مار کے دوران خواتین کو ہراساں بھی کر رہے تھے کہ اسی اثناء میں پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ فیملی اور دیگر راہگیروں کی جان بچانے کی کوشش میں ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جس سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے پولیس نے ڈاکوؤں سے لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے جاری کردہ بیان کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں