Two Person Arrested stolen from citizens 121

تھانہ اگوکی کے علاقہ میں 4 ڈاکوؤں کی شہریوں کو لوٹنے کی اطلاع، پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ۔2 ڈاکو گرفتار، شہریوں سے چھینی گئی، نقدی، موبائل فونز، موٹر سائکلیں اور اسلحہ ناجائز برآمد

رپورٹ سیالکوٹ پی این پی نیوز افتخار کھٹانہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پریس ریلیز
مورخہ 28 دسمبر 2022
تھانہ اگوکی کے علاقہ میں 4 ڈاکوؤں کی شہریوں کو لوٹنے کی اطلاع، پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ۔2 ڈاکو گرفتار، شہریوں سے چھینی گئی، نقدی، موبائل فونز، موٹر سائکلیں اور اسلحہ ناجائز برآمد
تفصلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ میں 15 پر ڈھینگلہ روڑس روڈ پر شہریوں کولوٹنے کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی کے پہنچنے پر 4 ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ.
جس سے سرکاری گاڑی کی سکرین پر فائر لگے ۔ پولیس پارٹی نے فوری حفاظت خود اختیاری میں گاڑی کی آڑ لیکر ا کا دکا ہوائی فائر کیے۔
جبکہ ملزمان آگے پیچھے فرار ہونے کی غرض سے بھاگتے ہوئے فائرنگ کرتے رہے۔ اسی دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت علی عمران عرف مانی اور وقاص عرف علی عباس عرف نونا کے نام سے ہوئی.
جبکہ ڈاکؤوں کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئےدھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے.
واقعہ کی اطلاع پر اے ایس پی صدر سرکل جواد اسحاق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے اور فرار ڈاکؤں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر علاقہ میں سرچنگ کی جا رہی ہے.
گرفتار ملزمان علی عمران عرف مانی اور وقاص عرف علی عباس عرف نونا مختلف تھانہ جات میں رابری اورڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، 02موبائل فون،نقدی اور شہریوں سے چھینی گئی دو عدد موٹر سائیکلیں برآمد
ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران کی اگوکی پولیس کو شاباش
شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،
ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران تر جما ن سیا لکو ٹ پو لیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں