رپورٹ شاہین جاوید (الریاض سعودی عرب، تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بارھویں ٹریول اینڈ ٹورزم ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا۔ 3 روزہ ریاض ٹریول فیئر کا افتتاح ریاض چیمبر آف کامرس کے وائس چیئرمین مسٹر نائف عبداللہ نے کیا۔ ایگزیبیشن کے آرگنائزر شیخ عمران خفیظ ، ڈاریکٹر آف ASAS نے دنیا میں پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے اپنے تعاون کی مکم یقین دہانی کروائی اور اس بات کا عظم کیا کہ وہ پاکستان کی ٹورزم کو پروموٹ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس ریاض ٹریول فیئر میں ہیپی ٹریول کی جانب سے پاکستان کی سیاحت ، خوبصورتی اور ٹوریزم کو فروغ دینے کے لئے لگائے جانے والا بوتھ لوگوں کی بھرپور توجہ کا مرکز رہا۔
اس انٹرنیشنل فیئر میں پاکستان کی سیاحت اور ٹورزم کی نمائندگی ہیپی ٹریول ٹوریزم کمپنی نے بھرپور انداز میں کی۔ جس میں پاکستان کے خوبصورت مناظر ، کلچر ، وادیوں اور پہاڑوں کے خوبصورت نظارے بینرز کی صورت میں آویزا کئے گئے اور لوگوں کو پاکستان کے بہترین مقامات اور تفریحی مقامات کی معلومات دی۔
ہیپی ٹریول کے سی او برگیڈیئر محمد کامیلی نے پاکستان کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی خوبصورت وادیوں اور قدرتی نظاروں سے بہت متاثر ہیں ۔ پاکستان کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر انہوں نے ہیپی ٹریول کی بنیاد ڈالی اور سعودی عرب میں پاکستان کے کلچر اور ٹوریزم کو فروغ دینے لگے۔ سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے بھی پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور ہیپی ٹریول کے جوش و جذبہ کی قدر کرتے ہوئے ان کی مخنت اور کوششوں کو سراہا۔
ریاض ٹریول فیئر 2022، جسے سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد کیا گیا، ایک اہم سالانہ تقریب کے طور پر سمجھا جاتا ہے جہاں سعودی عرب کی سرکردہ ٹریول اور سیاحتی کمپنیاں GCC اور دیگر بین الاقوامی ممالک کے نمائش کنندگان کے ساتھ جمع ہوتی ہیں جو سیاحت کو فروغ دینے اور عرب میں سیاحتی کمپنیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اور بین الاقوامی سطح پر اس فیئر کو سیاحتی مصنوعات، خدمات اور سرمایہ کاری کے تعارف کے لیے ایک مارکیٹ سمجھا جاتا ہے جو دنیا کی سب سے اہم سیاحتی کمپنیاں فراہم کرتی ہیں۔