اللہ تعالی پر بھروسہ کریں اور اپنے ملکی وسائل کو مضبوط کریں . امیر پیر طریقت حاجی حمیداللہ شاہ 231

اللہ تعالی پر بھروسہ کریں اور اپنے ملکی وسائل کو مضبوط کریں . امیر پیر طریقت حاجی حمیداللہ شاہ

بنوں(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جمعیت علماء اسلام یوسی نیظم دھرمہ خیل کے امیر پیر طریقت حاجی حمیداللہ شاہ نے خانقاہ امدادیہ اشرفیہ سورانی بنوں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران پارلیمنٹ سے استدعا ہے کہ وہ اسٹیٹ بنک کی آئی ایم ایف کی حوالگی کا بل پاس نہ کریں بلکہ ملک کی مفاد کی خاطر سب ملکر اس بل کو رد کریں کیونکہ ملک ہم سب کا مشترکہ ہے نیز اس سلسلہ میں اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لے لیں اسی طرح پی ٹی آئی کے ممبران بھی ہمارے بھائی اور بیٹے ہیں لہذا امید ہے کہ وہ وقت کی نزاکت کو سمجھ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں سوچتا ہوں کہ ہم آئی ایم ایف کے غلام بن جائیں گے تو میری نیند اڑ جاتی ہے کیونکہ اس اقدام حوالگی سے ملک کی خود مختاری کو خطرہ ہے اسکے بعد ایٹمی اثاثوں سے دستبرداری کے مطالبات ہونگے لہذا اللہ تعالی پر بھروسہ کریں اور اپنے ملکی وسائل کو مضبوط کریں کیونکہ اگر اس بل کو پاس کیاگیا تو حکومت اور عوام میں بہت دوری پیدا ہوجائیگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکے علاوہ کراچی میں طارق روڈ پر مدنی مسجد کو گرانے سے اعتراز کیا جائے اور سپریم کورٹ سے بھی درخواست ہے کہ اس حکم پر نظر ثانی کرکے ریویو کریں یہ عوام نے چندہ کے پیسے سے تعمیر کی ہے اور بلدیہ سے باقاعدہ منظوری لی ہے اور اس عمل پر ہندو ہمارا مذاق اڑائینگے کہ مسلمان خود مساجد کو منہدم کرتے ہیں پھر ہم سے کیسی اور کیوں شکایت کرتے ہیں نیز موجودہ حکومت بھی پر زور کوشش کریں کہ مدنی مسجد شہید نہ ہو ورنہ یہ دونوں اقدامات پی ٹی آئی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں