Transgender's ceremony was held at Al-Hamra Hall in Lahore under 169

پاکستانی خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے “جزبہ” پروگرام کے تحت لاہور کے الحمراءہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

لاہور (ایچ ایم فیاض )

پاکستانی خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے “جزبہ” پروگرام کے تحت لاہور کے الحمراءہال میں تقریب کا انعقاد ہوا اکتیس مارچ کو دنیا بھر میں خواجہ سراؤں کے حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد انہیں بھی معاشرے کا شہری سمجھا جائے لاہور میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کےعالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء جس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اقلیتی انور اعجاز عالم ،محمد تحسین ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ ،ریما عمر ،شرجیل احمد سیپ ،ممبر انسانی حقوق کمیشن پنجاب ندیم اشرف شامل تھے انہونے کہا کہ جس طرح خواتین ،مردوں کے حقوق ہوتے ہیں اسی طرح پاکستانی خواجہ سراؤں کو بھی حقوق ملنے چاہیے انکی بنیادی ضروریات اور پیش آنے والے مسائل کو سامنے لایا جانا چاہیے مقررین نے مطالبہ کیا کہ جس طرح وفاقی سطح پر 2018 میں خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے ایکٹ منظور کیا گیا تھا اب صوبائی سطح پر بھی یہ ایکٹ منظور ہونا چاہیے ایک سروے کے مطابق پچھلے سات سالوں میں اب تک 519 کے قریب پاکستان بھر میں خواجہ سراؤں کو قتل کیا گیا اس کے علاہ تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تقریب میں سول سوسائٹی،نادرا ، الیکشن کمیشن،انسانی حقوق کمشن کے علاؤہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں